Wednesday 12 April 2017

دادی کے نسخے سے پیٹ اور آنتوں کی تکلیف دور ہو گئی

پیٹ کے لیئے کمال کا نسخہ
میں بچپن سے پیٹ کے امراض یعنی معدہ اور آنتیں دونوں کے مرض میں مبتلا تھا... بہت علاج بھی کروایا لیکین دوا چھوڑتا تھا تو ایک دو ماہ بعد پھر درد شروع ھو جاتا تھا.. کبھی کبھی تو بہت شدید درد اُٹھتا تھا...
اِس ماہِ رمضان سے کچھ دن قبل ایسا درد اُٹھا کہ جان نکلنے والی ھو گئی ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اُس نے بتایا کہ معدے اور آنتوں میں سوزش اور ہلکا سا زخم ھے میں شدید پریشان ھو گیا کہ اب کیا کروں کیونکہ میں نے سُنا تھا کہ پیٹ کا مرض ساری زندگی جان نہیں چھوڑتا...
خیر ڈاکٹر نے کافی دوائیاں لکھ دیں... یہاں فیس بُک پر بھی کچھ دوستوں نے ہومیو پیتھک علاج بتایا غرض یہ کہ نہ میں نے کوئی حکیم چھوڑا نہ ہومیو پیتھک اور نہ ھی ایلو پیتھک...
عیدالفطر پر میں اپنے ایک دوست سے مِلنے گیا تو اُسکی دادی مجھے مِلیں اور میرا حال پوچھا اور کہنے لگیں میرا پوتا بتا رھا تھا کہ تم معدے کے مریض ھو؟؟
میں نے کہا جی دادی بس دعا کریں تو وہ کہنے لگیں دعا بھی کروں گی لیکن ایک نسخہ بتاتی ھُوں جو میں نے پاکستان بننے سے پہلے ہندوؤں کے ایک بہت بڑے حکیم سے سُنا تھا...
وہ ایک خاص چائے ھے...
ایک کپ پانی آگ پر رکھو اور اُس میں ایک سے دو چمچ دیسی سونف (صِرف دیسی سونف جسکے دانے لمبے اور موٹے ھوتے ہیں) کے ڈالو اور چار پانچ چھوٹی ٹکریاں دار چینی ڈالو اور بلکل تھوڑی سی ایک چُٹکی سے بھی کم سفید اجوائن ڈالو اور چھوٹے چھوٹے تین چار ٹکرے ادرک ڈالو اور پانی کو ابلنے دو...
جب پانی کا رنگ بدل جائے تو اُس میں ہلکی سی یعنی آدھا چمچ چائے کی پتی ڈال دو اور پھر اُسے خوب پکاؤ...
جب لگے کہ پانی آدھے کپ سے کم رہ گیا ھے تو اُس میں دودھ ڈال دیں اور چینی ڈال کے پکنے دیں کچھ منٹ اور ہلکی سی پتی اور ڈال لیں اگر آپ تھوڑی تیز پتی پیتے ھو تو...  پانی ابلنے کے وقت زیادہ پتی نہیں ڈالنی تب آدھا چمچ ھی ڈالنی ھے...
دودھ ڈالنے کے بعد اُسے خوب پکائیں جب محسوس ھو کے چائے ایک کپ رہ گئی ھے تب اُسے کپ میں نکالیں اور پی لیں....
یہ صِرف معدے کے مریضوں کے لیئے نہیں ھے بلکہ عام لوگ بھی یہی پِیا کریں اِس سے معدہ ہر لحاظ سے بہت زبردست ھو جاتا ھے اور اگر آپ دن میں ایک یا دو مرتبہ چائے پیتے ہیں تو ایسے ھی سب اجزاء ڈالیں جیسے بتائے ہیں اور اگر زیادہ دفعہ پیتے ہیں تو یہ تمام اجزاء بہت تھوڑی مقدار میں ڈالیں تا کہ معدے میں گرمی نہ ھو جائے...
میں نے دادی کے اِس نسخے پر عمل شروع کِیا تو الحمدللّٰہ آج تین ماہ سے زیادہ ھو گیا کہ میرا پیٹ ہر لحاظ سے بہت بہترین ھو گیا...  میں پھر ایک دن اپنے اُسی ڈاکٹر کے پاس گیا اُس نے سب ٹیسٹ دوبارہ کروائے تو حیران پریشان رہ گیا اور کہتا یہ دو ماہ میں تمہارا السر اور
.سوزش کیسے ختم ھو گئی تو میں نے اُسے یہ نسخہ بتایا...
*****
یہ تحریر ایک فیس بک یوزر احسن سعید صاحب کی ٹائم لائن سے لی گئی ہے

No comments:

Post a Comment